پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مقابلے کے دوران طالبان کے 2 دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے منگھو پیر کی کنواری کالونی کے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا تو دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی گئی، جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی شناخت سعید اللہ اور اعظم محسود کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں نے مختلف ناموں سے کئی شناختی کارڈز بنوا رکھے تھے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button