پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، مزار پر مسلح حملے میں 2 افراد شہید

شیعہ نیوز (پشاور) صوبہ خیبر پختونخوا کے شمال مغرب میں ایک بزرگ صوفی کے مزار پر کالعدم انتہا پسند  جماعت کےمسلح حملے میں 2 متولی شہید ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق  جمعہ کو صوبہ کے شمال مغربی شہر مردان  میں واقع  غازی شاہ بابا کے مزار سے 2 لاشیں بر آمد ہوئیں ہیں۔ مردان صوبائی دارالحکومت سے 50 کلو میٹر دوری پر مشرق میں واقع ہے۔اس سے قبل بھی رواں ہفتے اسی طرح کا واقع شہر کراچی کے علاقے گلشن معمار  میں پیش آیا تھا جہاں ایک مزار کے قریب 6 افراد کا ہولناک قتل کیا گیا تھا۔ ان افراد میں سے اکثریت کے گلے کاٹے گئے تھے۔پولیس  کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات کے تناظر میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button