شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی 2 روزہ تقریبات 5 مارچ سے شروع ہوں گی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 21 ویں برسی کا انعقاد 5,6 مارچ کو شہید کے مرقد لاہور میں ہو گا، برسی کی تقریب میں ملک بھر ہزاروں عاشقان شہید نقوی شریک ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار سابقین ڈیسک کے انچارج ملک اعجاز نے لاہور میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر نقوی کی برسی کی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، مہم میں ملک کے کونے کونے میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریب میں کارکنوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے کارنر میٹنگز کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ پمفلٹس، بینرز اور اسٹیکرز بھی جلد ملک بھر میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں بھلوال میں سابقہ مرکزی صدر اطہر عمران اور نثار ترمزی نے دورہ کیا اور کارکنان و سابقین کو برسی کیلئے مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان میں نوجوانوں کیلئے آئیڈیل ہیں، موجودہ دور میں نوجوانوں کیلئے اپنی عملی زندگی میں شہید نقوی کی زندگی قابل تقلید ہے۔ شہید داکٹر محمد علی نقوی کی خدمات پاکستان میں میں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں، زندہ قوموں کی یہ پہچان ہے کہ وہ اپنے شہدا کو زندہ رکھتی ہیں، برسی میں ملک بھر سے نوجوان شرکت کر کے اپنی زندگیوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں