پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے شہید بلدیاتی امیدواروں کا اجتماعی چہلم 2 فروری کو منعقد کیا جائے گا، حسن ہاشمی

شیعہ نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے شہید بلدیاتی امیدوار عالم ہزارہ، صفدر عباس اور علی شاہ کا اجتماعی چہلم 2 فروری کو امام بارگاہ عباس علمدار (ع) چشتی نگر میں منعقد کیا جائے گا۔ چہلم کے اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مرزا یوسف حسین اور علامہ اعجاز بہشتی خطاب کریں گے، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی نے کراچی کے تمام اضلاع سے تنظیمی کارکنان اور عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ تینوں شہداء کو اس وقت لسانی جماعت کے تکفیری دہشت گردوں نے اپنی درندگی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد شہید علامہ دیدار علی جلبانی کے چہلم میں شرکت کیلئے آرہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button