Uncategorized

اصغر ندیم سید پر حملے کے الزام میں 2 ملزم گرفتار

شیعہ نیوز (لاہور) لاہور پولیس نے آج صبح خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے بعد ایکشن کرتے ہوئے چند روز قبل معروف ڈرامہ نگار اصغر نديم سيد پر فائرنگ کے الزام میں  2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے اصغر ندیم سید پر حملے کی تفتیش کے دوران مناسب سراغ ملنے پر واپڈا ٹاؤن میں واقع ایک فلیٹ سے دو افراد کو حراست ميں لے لیا ہے، پولیس نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل نامعلوم افراد نے شوکت خانم ہسپتال کے قریب اصغر ندیم سید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button