Uncategorized

طالبان کیلئے بھتہ وصول کرنے والے 2 ملزم لاہور سے گرفتار

شیعہ نیوز (لاہور) لاہور پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 کارندوں کو بھتہ وصول کرنے پر گرفتار کر کے بھتے کی وصول کی گئی رقم اور 2 موٹر سائیکل برآمد کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی ایک منی چینجر کمپنی کے کیشیئر نے ریس کورس تھانے میں بھتہ خوروں کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بھتے کے 5 لاکھ روپے اور 2 موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ ملزمان کی شناخت محمد عادل اور محمد زوہیب کے ناموں سے ہوئی ہے جو کالعدم تحریک طالبان کیلئے بھتہ وصول کرتے تھے۔ ملزموں نے منی ایکسچینج کے کیشیر سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button