پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم تحریک طالبان کراچی کے مفتی نور ولی اور دائود محسود کی گرفتاری پر 2 کروڑ روپے انعام مقرر

شیعہ نیوز (کراچی) شہر میں ہونے والی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کراچی کے دو امیروں مفتی نور ولی اور دائود محسود کی تصاویر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جاری کر دی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری پر 2 کروڑ روپے انعام رکھا گیا ہے۔ سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق مفتی نور ولی علاقہ غیر سے ٹی ٹی پی نیٹ ورک کی نگرانی کرتا ہے۔ دائود محسود علاقہ غیر سے کراچی میں نیٹ ورک چلا رہا ہے اور ٹی ٹی پی قائد آباد کے انچارج کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔ دائود محسود قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے، اس نے لانڈھی، شاہ لطیف اور قائد آباد میں فورسز پر حملے کیے ہیں۔ کراچی میں مزارات پر حملے میں مفتی نور ولی گروپ ملوث ہے۔ طالبان گروپس کے دونوں امیر بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button