مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 2 روزہ بیداری ملت تنظیمی کنونشن آج سے شروع۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کادوروزہ بیداری ملت تنظیمی کنونشن آج سے جامع امام صادق علیہ السلام جی نائن ٹو کراچی کمپنی میں شروع ہوگیا۔ کنونشن میں ملک بھر سے مجلس وحدت مسلمین کے ہزاروں مندوبین اور تنظیمی افراد کی شرکت متوقع ہے ، جن میں تنظیمی عہدادارن ، علماء کرام اور سماجی شخصیات شامل ہیں۔ شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تنظیمی کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کا انتخاب بھی کیا جا ئے گا جو کہ اگلے تین سال کے لئے مجلس موحدت مسلمین پاکستان کی ذمہ داریوں کو انجام دے
گا۔شیعت نیوز کے نمائندے سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور تنظیم سازی امور کے انچارج مولانا غلام شبیر بخاری نے کہا کہ ملک بھر میں تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب ملک گیر کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے،انہوں نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ کنونشن کے آغاز میں پہلے روز کے ایجنڈے میں مختلف اضلاع اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے ، دوسرے سیشن میں مذاکرہ ہوگا جس میں علماء کرام اور تنظیمی شخصیا ت خطاب فرمائیںگے جبکہ تیسرے سیشن میں شبِ شہداء کا پروگرام ہوگا جس میں ملک بھر میں دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہداء کی یاد میں پروگرام کیا جائے گا جس میں شہداء کے خانوادگان بھی شریک ہونگے ۔