پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فائرنگ اور چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

شیعہ نیوز (کوئٹہ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور کوئٹہ کے نواحی علاقے توبہ اچکزئی میں فائرنگ اور چھت گرنے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے قریب سملی میں پرانی رنجش کی بناء پر محمد حنفی نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ لاش کو سول ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ توبہ اچکزئی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق توبہ اچکزئی کے علاقے میں ایک مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوگئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button