ایران کی جانب سے تھر متاثرین کے لئے امدادی سامان کے 2 ٹرک روانہ
شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی کی جانب سے تھر متاثرین کیلئے آٹا، چینی، گھی و دیگر سامان سے بھرے دو ٹرک پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر کے حوالے کئے گئے۔ اس موقع پر تاج حیدر نے ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے احسن اقدام قرار دیا۔ تاج حیدر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سندھ میں اپوزیشن ختم ہوچکی ہے اور سبز خوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے جس کا ثبوت تھر میں ہونے والی بارش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی طور تھر کے باسیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گے۔ اس موقع پر قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران مہدی سبحانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان جو باہمی رشتہ ہے، اسے ہمیشہ قائم رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہر کڑے وقت میں پاکستانی بھائیوں کی مدد کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے دو ٹرکوں میں سامان تھر روانہ کردیا گیا ہے، تھر میں بسنے والوں کی مسلسل مدد کی ضرورت ہے تاکہ وہ زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔