Uncategorized

سانحہ لاہور کے مزید 2 زخمی چل بسے، شھداء کی تعداد 74 ہوگئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )گلشن اقبال پارک سانحہ کے مزید 2 زخمی چل بسے جس کے بعد شھداء کی تعداد 74 ہوگئی، جبکہ دوسری جانب ڈاکٹرز کی جانب سے دیگر شدید زخمی افراد کی جان بچانے کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔

زرائع کے مطابق گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جناح اسپتال اور فاروق اسپتال میں زیر علاج مزید 2 زخمی چل بسے جس کے بعد شھداء کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی جب کہ اب بھی مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں 182 افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق تاج پورہ کا 20 سالہ رہائشی محسن، فاروق اسپتال میں زیر علاج تھا جس کے سر میں شدید زخم آئے تھے، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ محسن کو دھماکے کے نتیجے میں سر میں بال بیرنگ لگے تھے جس کی وجہ سے انہیں ہیڈ انجری ہوئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دوسرا نوجوان ایوب انس ہے جو جناح اسپتال میں دوران علاج چل بسا جو کہ حافظ آباد کا رہائشی تھا جس کی عمر 17 سالہ بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو لاہور میں گلشن اقبال پارک میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان الاحرار گروپ کے سفاک دہشتگرد محمد یوسف نے خودکش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں معصوم بچوں،خواتین سمیت 72 افراد شھید اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ شدید زخمی افراد کے نازک حالت کی بناء پر شھادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا، جبکہ معمولی زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا تھا۔ شدیدزخمی افراد لاہور کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جہاں انکی جان بچانے کی ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button