پاکستانی شیعہ خبریں

دیسی ساختہ بم کا دھماکہ، 2 پاکستانی فوجی جاں بحق

شیعہ نیوز(بنوں) پاک افغان سرحد کے قریب ایک دیسی ساختہ بم دھماکے میں 2 پاکستانی فوجی جاں بحق ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے جمعرات کی شام تصدیق کی ہے کہ غلام خان علاقے میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں 2 فوجی جاں بحق ہوگئے۔ اس سے قبل بنوں میں سدگئی کے قریب ایف آر کے علاقے میں ایک سڑک حادثے میں 7 فوجی زخمی ہو گئے، حادثے میں گاڑی الٹ گئی۔ حکام کے مطابق حادثہ اس وقت ہوا جب گاڑی میر علی سے واپس آ رہی تھی۔ زخمیوں کو بنوں میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button