پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، تکفیری دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر بم حملہ، 2 اہلکار شہید اور 8 زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )اسپنی روڈ پر تکفیری دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر بم حملہ، دھماکے کے نتیجے میں2 اہلکار شہید جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) رمضان مینگل گروپ کی جانب سےپولیس موبائل پر بم حملہ کیا گیا۔بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شھید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا جس سے قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام پولیس اہلکار ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں اہلکاروں کی شہادت پر افسوس اور زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button