پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں 2 روزہ پاک ایران تجارتی مذاکرات شروع

شیعہ نیوز (کوئٹہ) صوبہ بلوچستان اور ایران کے صوبہ سیستان کے درمیان سرحدی تجارت کے بارے میں دو روزہ دوسرا مشترکہ اجلاس آج کوئٹہ میں شروع ہوا۔ پاکستانی وفد کی سربراہی کلکٹر کسٹم ظہور اختر راجہ جبکہ 14 رکنی ایرانی وفد کی سربراہی نادر میر شاکر کر رہے ہیں۔ ایرانی اور پاکستانی وفود میں کسٹم، تجارت، ریلوے، مائننگ ٹریڈ چمبر آف کامرس اور متعلقہ محکموں کے افسران شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس کا مقصد پاکستان اور ایران کے صوبہ سیستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا اور اس سلسلے میں حائل مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ اجلاس کے آغاز پر کلکٹر کسٹم ظہور اختر راجہ نے ایرانی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کے انعقاد سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ کمیشن کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔ جس میں مختلف امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران نادر میر شاکر، علی خانقائی، محمد حیدری، ریزہ سجوئی، مسز طاہرہ، غلام علی غنجالی، رضا نجفی، محمد پسندیدہ، محمد رضا الائی، عبدالحکیم، چیمبر آف کامرس کے حاجی عبدالفتح، ہاشم خان ترین، فضل قادر شیرانی، محمد فاروق ، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عرفان کرد و دیگر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد عرفان کرد کا کہنا تھا کہ ہم نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاک ایران سرحد کے قریب بلوچستان کے دیہاتوں کی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے گیٹ کھولنے کی ٹائمنگ میں اضافہ کریں تاکہ مذکورہ علاقے کے لوگوں کی خوراک اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کے شہر میرجاوا میں یہاں کے تاجروں کے لئے فری زون بنانے کی بھی التجا کی ہے جس کے متعلق ہمیں مثبت جواب ملا ہے۔ عرفان کرد نے بتایا کہ اجلاس کے دوران انہوں نے تجویز دی کہ اس سلسلے میں ہر تین ماہ بعد اجلاس ہونے چاہیئیں جن کا انعقاد بالترتیب زاہدان اور تفتان میں ہو۔ انہوں نے اجلاس کو حوصلہ افزاء قرار دیا اور کہا کہ اس سے دونوں ممالک کی تاجر برادری اور دیگر کے درمیان رابطے مزید مضبوط ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button