Uncategorized

کراچی،2 تکفیری دہشتگرد 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے2 تکفیری دہشتگردوں کو 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔ دونوں تکفیری دہشتگردوں کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں رینجرز نے دو تکفیری دہشتگردوں کو پیش کیا۔دونوں تکفیری دہشتگردوںنور ولی اور نورخان کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ اس موقع پر رینجرز کےتفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تکفیری دہشتگردوں نور ولی اور نورخان کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے بیت اللہ محسود اور سجنا گروپ سے ہے۔دونوں تکفیری دہشتگرد 2008 میں ایئرپورٹ کی حدود میں 15 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ہیں جبکہ دونوں تکفیری دہشتگرد وزیرستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک بھی چلاتے ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے اپیل کی کہ دونوں تکفیری دہشتگردوں سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے لہٰذا دونوں دہشتگردوں کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے، جس پر عدالت نے رینجرز کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے دونوں تکفیری دہشتگردوں کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button