پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، شیعہ نشین علاقے انچولی سوسائٹی میں شہریوں نے 2 ٹارگٹ کلرز پکڑ لئے

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد کے شیعہ نشین علاقے انچولی سوسائٹی میں شہریوں نے 2 ٹارگٹ کلرز کو پکڑ لیا، ٹارگٹ کلرز شیعہ دکاندار کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شیعہ نشین علاقے انچولی سوسائٹی میں کوالٹی بیکری کے سامنے مدینہ پان شاپ کے مالک کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کیلئے آنے والے 2 ٹارگٹ کلرز کو شہریوں نے پکڑ لیا، دونوں ٹارگٹ کلرز انچولی سوسائٹی میں واقع ایک دکان کے مالک شیعہ دکاندار کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کیلئے آئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں دہشتگردوں سے نشانہ خطا ہو جانے پر لوگوں نے دہشتگردوں کو پکڑا لیا تھا۔ شہریوں نے دونوں ٹارگٹ کلرز کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ دونوں ٹارگٹ کلرز کو پہلے میڈیا کے سامنے پیش کرینگے۔ واضح رہے کہ رواں سال 17 فروری کو دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے اسی دکان کے مالک سید شہاب حیدر نقوی کو شہید کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button