پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں امام بارگاہ مدینۃ العلم کے قریب یولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں محرم الحرام کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے باوجود دہشتگردانہ کارروائیوں کو نہیں روکا جا سکا ہے، دہشتگرد کی تازہ کارروائی میں نیپا چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس وین میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے ایکبار پھر فلائی اوور کو دہشتگردی کیلئے استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے دستی بم راشد منہاس فلائی اوور کے اوپر سے نیپا چورنگی کے قریب مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پر پھینکا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے، دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس موبائل بھی تباہ ہوگئی جبکہ حملے کے بعد راشد منہاس فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے بھی بند کر دیا گیا۔ دستی بم حملے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button