لاپتہ عزادار بازیابی دھرنا، مومنین سے محفل شاہ خراسان پہنچنے کی اپیل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ریاستی اداروں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے احتجاجی تحریک کے آغاز سے قبل اہم اعلان کردیاہے ، کمیٹی کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی نےشیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے 2 اپریل سے کراچی سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں پوری قوم کو محفل شاہ خراسان پر جمع ہونے کی اپیل کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے ملک بھر سے لاپتا شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے 2 اپریل سے کراچی سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جارہے ، اس حوالے سے کمیٹی کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کل بروز جمعہ ٹھیک 4 بجے دن محفل شاہ خراسان پر پہنچے۔
یہ خبر بھی پڑھیں 2 اپریل کو شروع ہونے والا دھرنا لاپتہ عزاداروں کی بازیابی تک جاری رہے گا، شیعہ تنظیموں کا اعلان
علامہ احمداقبال رضوی نے کہاکہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے ریاستی اداروں کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے، خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کی جانب سے کل سے کراچی میں تاریخی دھرنے کا آغاز ہورہاہے، تمام شیعیان حیدرکرارؑ کل محفل شاہ خراسان پر جمع کر دھرنے کے مقام کی جانب مارچ کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ لاپتا شیعہ عزاداروں کی ماؤں ، بہنوں،بیٹیوں کے صبر کے بندھن ٹوٹ گئے ہیں، اب مزید انتظار ممکن نہیں، یا تو تمام جبری لاپتا شیعہ عزاداروں کو فوری عدالتوں میں پیش کیا جائے یا انہیں بازیاب کیا جائے۔