اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

2 اپریل تک جوان رہا نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج ہوگا، مرکزی صدر آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین جانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ ابھی تک نہیں رُکا، بغیر کسی ثبوت اور جرم کے ہمارے جوانوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آخری جوان کی بازیابی تک سراپا احتجاج رہیں گے۔

عارف حسین الجانی نے کہا کہ ہم حکومت کو دو اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں،2 اپریل تک ہمارے تمام گرفتار کارکن رہا نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پرھیں سرگودھا سے ایک اور عزادار تنویر حیدر کو لاپتہ کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ لاپتہ کئے گئے جوانوں نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو عدالتیں موجود ہیں، ماورائے عدالت جوانوں کو اٹھانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی حکومتی عہدیدار سے بات کرتے ہیں تو تسلیاں دے دیتے ہیں مگر عملی طور پر کوئی اقدام نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا اس طرح لاپتہ ہونا بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری سے بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر دو اپریل تک ہمارے جوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل ملک گیر احتجاج ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button