پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ریاست پاکستان کے لاڈلے مولوی عبدالعزیز کے خلاف 2 مقدمے درج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ریاست پاکستان کے لاڈلےلال مسجد کےمولوی عبدالعزیز عرف مولانا برقع پر اسلام آبادمیں دو مقدمات درج کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز پر مسجد پر قبضہ کرنے کی کوشش اور اسے اسلحہ دیکھانے سمیت مسجد انتظامیہ کو قتل کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے مین موقف اپنایا گیا کہ مولانا عبدالعزیز 25ساتھیوں کے ہمراہ مسجد میں زبردستی داخل ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ہماری تمام ہمدردیاں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز ساتھیوں کے ہمرا مسجد الفلاح میں گھس گئے اور مجھ پر حملہ آوار ہوئے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا نے ساتھیوں کے ہمرا ہ مجھ پر تشدد کیا ۔

واضح رہے کہ یہ دونوں مقدمات اسلام آباد میں ایک مسجد پر ناجائز قبضے کی کوشش اور منتظمین کو بزور اسلحہ ہراساں کرنے کی جرم میں درج کیے گئے ہیں۔

لیکن ریاست پاکستان کو تسلیم نہ کرنے والے اور ریاستی اداروں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست مولوی عبدالعزیز کے آگے بے بس ہے یا پھر یہ ریاست کا لاڈلا مولوی ہے جسے ہر غیر قانونی کام کی آزادی حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button