اسرائیلی حملے میں وطن کے دفاع میں 2 ایرانی فوجی جوان شہید
شیعہ نیوز: ایران کی فوج نے ایران کے دفاع اور ایران کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لیے گذشتہ رات مجرم صیہونی حکومت کے میزائلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے 2 جوانوں کی قربانی دی۔
ایرانی فوج کا بیان:
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِیم
مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلاً
ایران کی فوج نے وطن کے دفاع اور ایران کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لیے گذشتہ رات مجرم صیہونی حکومت کے میزائلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے 2 جوانوں کی قربانی دی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر اسرائیلی جارحیت پورے خطے پر حملہ ہے، تحریک حماس
اعلان کے مطابق اس حملے میں میجر جہاندیدہ اور سارجنٹ میجر شاھرخی فر نے جام شہادت نوش کیا۔
ایرانی فضائیہ نے کہا کہ ایران کے حکام کی وارننگ کے باوجود ناجائز صیہونی حکومت نے آج صبح تہران، خوزستان اور ایلام کے صوبوں میں کئی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
ایرانی فضائیہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے حملے کا ملک کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے مقابلہ کیا، تاہم اس جارحانہ کارروائی سے متعدد مقامات کو محدود نقصان پہنچا ہے۔