دنیا

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید

شیعہ نیوز: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پونچھ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔

جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا اور نہتے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی جس پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض بھارتی فوج نے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ شہدا کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے مجموعی طور پر 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا اور ان تمام نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد تشدد کرکے شہید کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button