پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اولاد یزید بے لگام، دو عزاداروں کو مسجد میں شہید کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں اولاد یزید کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے دو عزاداروں کو مسجد میں شہید کردیا۔

تفصیلات کےمطابق چک نمبر 376 گ ب چونگ وٹواں تحصیل جڑانوالہ کے شیعہ مسجد بضعت رسول ص میں آج نماز فجر کی آذان کے بعد موذن ماسٹر اللہ دتہ اور نمازی امیر علی ملنگ کو آذان فجر کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے سر میں لوہے کے پائپ سے وار کرکے شہید کر دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مسجد امام علیؑ کے مؤذن کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شہید

ذرائع کے مطابق کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی سے وابستہ مدرسہ امینہ جڑانوالہ کی ایک شاخ اسی گاؤں میں فرقہ واریت پھیلانے میں متحرک ہے۔ آج صبح اسی گاؤں کی مسجد ابوبکر سے کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی،سنی ایکشن کمیٹی کے سرگرم کارکن اللہ یار نے نماز کے بعد اعلان کیا کہ میں جنت میں جا رہا ہوں جس جس نے مجھ سے ملنا ہے مل لیں،مقامی مومنین نے اسی مسجد سے آلہ قتل بھی برآمد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بہاولنگر میں بھی ایسی قسم کا شیعہ ٹارکٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا تھا کہ جس میں بزرگ عزادار و مسجد باب علیؑ کے مؤذن ماسٹر سعید کو بے دردی کے ساتھ گولیاں مار کرشہید کردیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close