اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو واصل جنہم کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران2 دہشت گرد مارے گئے، فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیرکے مسئلے پر ایران کی مسلسل حمایت کے شکرگزار ہیں

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، اس آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button