اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز:ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ ٹارگیٹڈ کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔
حسن سردار کے مطابق کورنگی پولیس نے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 ہینڈ گرنیڈ، ایک 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
حسن سردار کے مطابق ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے ٹارگٹ کی ریکی کرتے تھے اور تمام تفصیلات اور تصاویر بیرون ملک بھیجتے تھے۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان کو مختلف غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے موصول ہوچکے ہیں۔