دنیا

فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، پچاس افرد ہوئے زخمی

شیعہ نیوز: فرانسیسی شہر اسٹراس برگ میں دو ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں پچاس افراد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر اسٹراس برگ کے سنٹرل اسٹیشن میں دو ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں پچاس افراد زخمی ہوگئے جب کہ کچھ کو معمولی چوٹیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی سب سے بری شکست، نیتن یاہو بدعنوان ہیں، سینیئر صیہونی سیاستداں

رپورٹ کے مطابق طبی حکام نے سو افراد کا اسپتالوں میں معائنہ کیا اور کسی کی حالت بھی تشویشناک نہیں ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔

دوسری جانب فرانس کے مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں ٹراموں میں سے ایک پٹری کو تبدیل کر کے اسٹیشن پر رکی ہوئی ٹرام سے ٹکرا گئی۔

یاد رہے اسٹراس برگ انیس سو چورانوے میں ٹرام سروس دوبارہ شروع کرنے والا پہلا فرانسیسی شہر ہے، فرانس میں ٹرام سروس انیس سو ساٹھ میں بند کر دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button