مشرق وسطی
سعودی اتحاد کی بـچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 یمنی شہید
شیعہ نیوز:العالم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ الجوف کے مشرقی علاقے میں سعودی فوجی اتحاد کی باقی ماندہ بارودی سرنگ پھٹ جانے سے ایک شخص شہید ہوگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اور یمنی شہری صوبہ مارب کے شہر مجزر میں پیش آنے والے ایسی ہی ایک حادثے میں شہید ہوگیا۔
یمن کے سیکورٹی ذرائع نے سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے والے آلات کی ترسیل میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور اسے بین الاقوامی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔
یمن میں سعودی اتحاد کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے وجہ سے یمنی شہریوں کی اموات کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔