پاکستانی شیعہ خبریں

20 جون کو دنیا دیکھے گی کہ قائد کہ حکم پر لبیک کہنے والے کیسے ہوتے ہیں، جے ایس او

شیعہ نیوز (کوئٹہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر ایاز حسین سیال نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان کے طلباء شدت سے 20 جون کا انتظار کر رہے ہیں اور انشاءاللہ دنیا دیکھے گی کہ انتہائی گرم موسم ہونے کے باوجود بھی 20 جون کو جعفری طلباء اپنے قائد محبوب کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ملتان کی طرف رواں دواں ہوں گے اور ملتان میں ایک عظیم الشان اجتماع طلباء کی ملی بیداری کا ثبوت ہوگا۔ کوئٹہ سے جاری اپنے ایک بیان میں ایاز حسین سیال نے کہا کہ دشمن بھی یہ بات جانتا ہے کہ جس قوم کا نوجوان طبقہ متحرک ہو اور قوم کے لیے کچھ کر گزرنے کا عزم رکھتا ہو تو اس قوم کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 20 جون کو ہم دنیا کو دکھا دیں گے کہ ہم اپنے قائد کی آواز پر لبیک کرنا جانتے ہیں اور دنیا دیکھے گی کہ کیسے ہوتے ہیں قائد کے ایک حکم پر لبیک کہنے والے۔

جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ اس وقت ملک جس بے یقینی کی کیفیت سے گزر رہا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ایک غیر اہم مسئلے کو انتہائی اہم مسئلہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور چھوٹی جماعتیں اس مسئلے پر اپنی سیاست چمکانا شروع کر دیتی ہیں۔ پاکستان میں اس وقت بے شمار ایسی جماعتیں موجود ہیں جو اس انتظار میں رہتی ہیں کہ کس وقت کوئی چھوٹی سے چنگاری اٹھے اور وہ اس چنگاری کو آگ بنا کر اپنی سیاست چمکائیں۔ اس وقت ملک عزیز میں اور بہت سے مسائل ہیں جن کی طرف کوئی دیکھتا بھی نہیں، کیونکہ ان مسائل کی طرف توجہ دینے سے سیاست نہیں چمکتی۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت ملک عزیز کا سب سے بڑا مسئلہ یکساں نظام تعلیم کا نہ ہونا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں طبقاتی نظام رائج ہو رہا ہے اور ایک طبقہ دوسرے طبقے سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ تمام جگہوں پر یکساں تعلیمی نظام رائج کرے، تاکہ طبقاتی نظام کی بیخ کنی کی جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button