Uncategorized

علامہ ساجد نقوی 20 جون جبکہ علامہ راجہ ناصر 26 جون کو ملتان کا دورہ کریں گے۔

شیعہ نیوز (ملتان) اولیاء کی سرزمین ملتان سے ہمارے نامہ نگار کے مطابق  20 جون کو شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی دورہ کریں گے جبکہ 26 جون کو مجلس وحدت المسلمین کے سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناٖصر عباس جعفری اولیاء کی سرزمین ملتان کا دورہ کررہے ہیں، اس دورے میں دونوں عمائدیں شہر کے شیعہ رہنماوں اور سیاسی شخصایات سے ملاقات کریں گے۔ شیعہ علماء کونسل کے ذرائع کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی 20 جون کو ملتان آئیں گے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ یوتھ اُن کا شاندار استقبال کریں گے، اس حوالے مختلف علاقوں میں کمیٹیاں بنا دی گئیں ہیں اور رابطہ مہم جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی کا راواں بائی پاس سے استقبال کیا جائے گا، جنہیں قافلے کی صورت میں سورج میانی ملتان لایا جائے گا، جہاں وہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

دوسری طرف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری 26 جون کو دو روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے، اپنے دو روزہ دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ مختلف کانفرنسز، سیمینار، جلسہ عام اور مختلف علاقوں کے دورہ جات بھی کریں گے۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ اس دورے کے دوران ملتان میں شہداء کانفرنس، شجاع آباد اور جلالپور میں کانفرنسز سے خطاب اور دورہ جات کریں گے۔ دورے کے دوران علامہ ناصر عباس جعفری ایم ڈبلیو ایم کے تنظیمی رہنمائوں، علمائے کرام اور زعمائے ملتان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button