پاکستانی شیعہ خبریں

اورنگی: تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 20 سالہ نوید عباس شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )گذشتہ روز کراچی کے علاقہ اورنگی ساڑھے گیار ہ نمبر میں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپا ہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے 20 سالہ شیعہ جوان نوید عباس کو شہید کردیا تھا، اس شیعہ جوان کی نمازجنازہ کل رات مسجد سلمان فارسی اورنگی ٹاون میں ادا کی گئی، اطلاع کے مطابق اورنگی کے علاقہ چشتی نگر میں نوید عباس اپنے والد کے ہمراہ سموسوں کا ٹھیلا لگاتے تھے اور محنت مزدوری کرکے اپنی فیملی کا پیٹ پال رہے تھے لیکن ملک دشمن کالعدم تکفیری جماعت کے دہشتگردوں نے شیعہ ہونے کی بنیاد پر نوید عباس کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔

حیران کن ہے کہ کراچی میں ٹارگیٹ آپریشن ہونے کے باوجود کالعدم تکفیری جماعت کے دہشتگرد ابھی بھی کاروائیاں کرتے پھر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button