مشرق وسطی
لیبیا کے دارالحکومت تریپولی ایئرپورٹ پر حملہ 20 افراد جاں بحق
فسادات حکومت مخالف ملیشیاکی جانب سے ائرپورٹ پر حملے کےبعد شروع ہوئے۔
فسادات میں آزادانہ طور پرخودکار ہتھیاروں،آرٹلری کا استعمال کیاگیا۔ خونی لڑائی میں ائرپورٹ پر جہازوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات بھی ہوئے ہیں، جس کےبعد سے حکام نے مرکزی ائرپورٹ تاحکم ثانی کسی بھی پرواز کے لیے بند کردیاہے۔ متعدد غیر ملکی جہازوں کو بھی ائرپورٹ حملے میں نقصان پہنچا جبکہ زیادہ نقصان ملکی طیاروں کو پہنچا ہے۔
لیبیا میں انسداد جرائم، دہشت گردی، ائرپورٹ سیکیورٹی کی ذمے دار اتھارٹی رادا نے کہا ہے ائرپورٹ پر حملہ جنگجو رہنما بشیر کے لوگوں نے کیا۔
حملے پر حکومت نے کہا ہے کہ جنگجوؤں کے حملے میں مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنی کی کوشش کی گئی،اطراف میں رہنے والے شہریوں کو دہشت زدہ کیاگیا جبکہ ائرپورٹ پر پروازوں کو بھی خطرے میں ڈالاگیا۔