کراچی، تمام شیعہ جماعتوں نے 20 فروری کو شہید باقر نمر کے چہلم پر جلسہ کا اعلان کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی کی تمام شیعہ جماعتوں نے شہید مظلوم آیت اللہ باقر نمر کے چہلم کی مناسبت سے آل سعود کے جرائم کے خلاف، نائیجیریا کے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور بحرین کے شیخ علی سلمان کی حمایت کیلئے عظیم الشان جلسہ بعنوان ’’ حمایت مظلومین کانفرنس ‘‘ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شیعہ علماء کونسل پاکستان، جعفریہ الائنس،پیام ولایت فاؤنڈیشن، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ شہید باقر نمر کے چہلم کی مناسبت سے احتجاجی جلسہ بعنوان ’’ حمایت مظلومین کانفرنس‘‘ 20 فروری کو امروہہ گراؤنڈ انچولی بلاک 20 میں منعقد کیا جائے گا۔ حمایت مظلومین کانفرنس میں شیعہ و سنی علماء و اکابرین خطاب فرمائیں گے۔ حمایت مظلومین کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں تمام جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے ہیں اور بہت جلد حمایت مظلومین کانفرنس کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا جائے گا