Uncategorized

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر لاہور پولیس کا شہر میں سرچ آپریشن، 20 افغانیوں سمیت 50 گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خب رساں ادارہ ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر تمام افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ شہر میں مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کی ہدایت کی گئی تھی جس پر لاہور پولیس نے پورے شہر میں ساری رات سر چ آپریشن کر کے 20 سے زائد افغانیوں سمیت 50 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ 23 افراد کیخلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

ایس پی سول لائنز سید علی رضا نے پرانی انارکلی، بستی سیدن شاہ، ریس کورس، مغلپورہ، حبیب اللہ روڈ، گورنر ہاؤس کے اردگرد، ڈیوس روڈ، گجر پورہ، مال روڈ اور ایس پی سٹی انویسٹی گیشن سید قرار حسین نے بادامی باغ، لوہا مارکیٹ و دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کی نگرانی کی، جن کے ہمراہ ایس پی موبائل فیصل شہزاد، 300 سے زائد اہلکار، ایک درجن سے زائد سرچ ٹیمیں، حساس اداروں کی خصوصی ٹیمیں، بم ڈسپوزل سکواڈ کی خصوصی ٹیمیں 6 پٹرولنگ گاڑیاں اور 50 سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار اہلکاروں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 70 ہوٹلز، 10 ہوسٹلز، 5 بس اڈے، ریلوے سٹیشن، ایک ہزار سے زائد گھروں اور تین ہزار سے زائد افراد کے کوائف چیک کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید کہا کہ شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سرچ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر ہوں گے جو ساری رات جاری رہیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button