Uncategorized

کوئٹہ دہشت گردی 20 کروڑ عوام پر حملہ ہے، مولانا سلیم الرحمن

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جمعیت اہلحدیث پنجاب کے صوبائی امیر مولانا شیخ سلیم الرحمن نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک میں اسلام دشمن قوتیں، قتل و غارت کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

زرائع کے مطابق جامع مسجد محمد ی اہلحدیث گلستان روڈ فیصل آباد میں ہونیوالی استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہل حدیث رہنما کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سول ہسپتال میں ہو نے والے بم دھماکے ملک میں امن کے خلاف بد امنی کو عروج دینے کی بہت بڑی سازش ہے، بے گناہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ مولانا شیخ سلیم الرحمن کا کہنا تھا آپریشن ضربِ عضب کا دائرہ کار جب تک نھی بڑھایا جائے گا وطنِ عزیز میں دہشتگردی جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کا بیج بونے والے امریکی و اسرائیلی ایجنٹ ہیں جن کے خلاف بھرپور فوجی آپریشن کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button