پاکستانی شیعہ خبریں

مطالبات منظور نہ ہوے تو 20 اپریل کو چاروں وازیراعلِی ہاوس کا گھیراو کریں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

Istaqamat 2ہفتہ رواں کو ہفتہ استقامت کے طور پر منائیں گے ،پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا جاری رہے گا ، علامہ ناصر عباس جعفری
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے پارلیمنٹ ہائو س کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری رکھنے اور ملک بھر میں ہفتہ روان کو ہفتہ استقامت منانے کا اعلان کر دیا ، انہوں نے یہ اہم اعلان

حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے اجتماعی نماز جمعہ ادا کرنے والے

راولپنڈی اسلام آباد کے ہزاروں فرزندان تشیع کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ ملت تشیع نے ہمیشہ ملکی سلامت و استحکام کے لیے قربانیاں دیں اور بھی ہماری قوم کا بچہ بچہ ناموس وطن پر مٹنے کو تیار ہے لیکن ہم کسی بھی صورت میں ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنے والے دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دینے کی اجازت نہیں دیں ، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دینے جانے والے احتجاجی دھرنا کو آٹھ روز گزر گئے لیکن ابھی تک حکومت اور حکومتی اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی جس سے حکمرانوں کی بے حسی اور گلگت میں امن و امان کے حوالہ سے عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے ملک کے تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں گورنرہائوسز کے سامنے احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کرتے ہوئے مکتب تشیع سے وابستہ افراد کو ہدائت کی کہ وہ اپنے گھروں اور دکانوں سے حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے جھنڈے اتار پھینکیں ، پیپلز پارٹی کے شیعہ عہدیدار اور کارکن پارٹی عہدوں سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دیں ، اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے تمام شہداء کے جنازوں کو ان کے علاقوں میں منتقل کیا جائے،سانحہ چلاس اور سانحہ کوہستان کے تمام ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور آپریشن کا آغاز کیا جائے،شاہراہِ قراقرم پر دوران سفر لا پتہ ہونے والے تمام مسافروں کو با حفاظت ان کے گھروں کو پہنچایا جائے،داریل اور چلاس سمیت ملک بھر میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور تربیتی کیمپس کوفوری ختم کیا جائے،گلگت میں لگائے جانے والے کرفیو کو فوراً ختم کیا جائے،گلگت بلتستان کے مسافروں کو راولپنڈی کے سفر کیلئے متبادل اور محفوظ راستہ فراہم کیا جائے ،شاہراہ ریشم کی حفاظت کی ذمہ داری فوری طور پر پاک فوج کے سپرد کی جائے،گلگت بلتستان کیلئے پی آئی اے کی اضافی پروازیں فوراً شروع کر دی جائیں اور رعایتی کرایوں کو بحال کیا جائے،سانحہ کوہستان کے بعد حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے چارٹر آف ڈیمانڈ پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے اورکوئٹہ میں جاری شیعہ نسل کشی، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں لاپتہ افراد کی شہادت کے واقعات کو روکنے کے لئے بڑی سطح کی موثر کاروائی فوری طور پر شروع کی جائے، بصورت د مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button