Uncategorized

اصغریہ علم و عمل تحریک کا یکم تا 20 مارچ سندھ بھر میں شجر کاری مہم کا اعلان

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام یکم تا 20 مارچ سندھ بھر میں شجر کاری مہم چلائی جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں مرکزی گوٹھ و محلہ سدھار سیکریٹری سید ماجد علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں آج اعتراف کیا جاتا ہے کہ تیز رفتار ترقی کے ساتھ آلودگی کا جو زہر آہستہ آہستہ کرہ ارض کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، اس سے انسانی زندگی کو سب سے زیادہ خطرہ ہے، اس کیلئے سب سے اہم عنصر درختوں اور پودوں کی کٹائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت جتنے زیادہ ہوں گے، وہاں کی آب و ہوا بھی اتنی ہی صاف و شفاف ہوگی، قدرت نے ان میں جو اوصاف رکھے ہیں، اس کی بدولت یہ فضائی آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے چلے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے دنیا ترقی کر رہی ہے، ماہرین اس بات کا برملا اعتراف کر رہے ہیں کہ صحت مند ماحول کیلئے درخت کی اہمیت بڑھتی چلی جا رہی ہے، اس لئے اصغریہ علم و عمل تحریک صحتمند معاشرہ تعمیر کرنے کیلئے سندھ بھر میں یکم مارچ سے 20 مارچ تک شجرکاری مہم چلائے گی، جس میں تمام یونٹس شجرکاری میں بھرپور حصہ لینگے۔ ماجد علی شاہ نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ درخت اور پودے انسانی زندگی کا لازمی جزو ہیں اور آج اس کی اہمیت زیادہ محسوس ہوتی ہے، اسی لئے ہر ایک کو کوشش کرنی چاہیئے کہ وہ کم از کم ایک پودا ضرور لگائے، تاکہ آنے والے دور میں وہ ایک تناور درخت بن کر کھڑا ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button