لبنان میں قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 20 شہری شہید
شیعہ نیوز: لبنان میں شہریوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ بیروت کے شمال میں بنت جبیل ضلع کےالمت قصبے پر بمباری کےدوران بے گھر افراد کے ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا جس کےنتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
لبنان کی وزار ت صحت نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے بے گھر افراد پر مشتمل مکان پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں تین بچوں سمیت 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے کی مزمت کرتے ہیں: بیرسٹر سیف
اسرائیلی طیاروں نےجنوبی لبنان کے قصبوں پر فضائی حملے کئے۔ بعلبک اور صور میں پرتشدد بمباری کی کارروائیاں جاری ہیں۔
حزب اللہ نے تلہائی بستی پر بمباری کی جس سے تین آبادکار زخمی ہوئے اور ایک میزائل سے براہ راست نشانہ بننے والی تنصیبات میں سے ایک کوبڑی تباہی ہوئی۔
حزب اللہ نےاعلان کیا کہ اس نے "ہاگوشرم” بستی میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک اجتماع کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا ہے۔