پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بن سلمان کے سعودی عرب میں 20 پاکستانیوں کو پھانسی دے دی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خود کوسعودی عرب میں پاکستانی سفیر کہنے والے آل سعود کے چشم و چراغ محمد بن سلمان کے سعودی عرب میں 20 پاکستانیوں کو پھانسی د ے دی گئی ہے۔

امریکہ اور عرب ممالک کے قریبی دوست سمجھے جانے والے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بیرون ملک پاکستانیوں کی حفاظت میں مکمل ناکام نظر آتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے تحریری جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا ہےکہ سعودی عرب میں ابھی بھی سزائے موت کے 27 پاکستانی قیدی ہیں۔ وزیر خارجہ کے تحریری جواب کے مطابق سال 2019ء میں 20 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں پھانسی دی گئی۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شک کی بنیاد پر پھانسی دیے گئے قیدیوں کی تعداد کا تعین کرنا مشکل ہے۔

خیال رہے کہ جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے مطابق دنیا بھر میں کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے جبکہ 7 ہزار کے قریب صرف عرب ممالک میں قید ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پچھلے سال دورہ پاکستا ن کے اختتام پر کہا تھا کہ وہ سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

یہاں تک کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور پوری قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا نام نہاد سفیر بھی قراردے دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button