پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان سے 20 دہشتگرد پاکستان میں داخل، تھریٹ الرٹ جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبر پختونخوا پولیس نے ہیڈ کوارٹر الیون کور کی نشاندہی پر لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ممکنہ خودکش حملوں اور شدت پسندی واقعات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاری ہونے والے الرٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنڑ سے 20 دہشت گردوں اور خودکش حملہ آوروں کو پاکستان میں تخریب کاری کی غرض سے بھیجا گیا ہے، جو آئندہ دنوں کے دوران 23 مارچ یا اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں کسی سرکاری تقریب کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں آرمی چیف سے ایرانی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنٹرل پولیس کے دفتر سے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر، تمام ریجنل پولیس افسران، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی آپریشن کے نام جاری خط میں 6 مارچ کو ہیڈکوارٹر الیون کور کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سابق تحریک طالبان پاکستان نے افغانستان کے صوبہ کنڑ سے 20 دہشتگردوں اور خود کش حملہ آوروں کو پاکستان کی طرف روانہ کر دیا ہے، جنہیں ممکنہ طور پر پاکستان میں 23 مارچ کی تقریبات یا آئندہ 12 دنوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں سرکاری تقریبات کو نشانہ بنانے کا ہدف دیا گیا ہے۔

انہی معلومات کی بنیاد پر قبل از وقت سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں اور سکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق مفصل رپورٹ 11 مارچ تک انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ارسال کی جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button