مشرق وسطی

القسام بریگیڈز کے حملے میں 20 اسرائیلی فوجی واصل جہنم

شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز  نے خان یونس شہر میں گھات لگا کر 20 اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ القسام بریگیڈز کے مجاہدین نے کل 20 سے زائد اسرائیلی غاصب فوجیوں کو اینٹی پرسنل راکٹوں سے نشانہ بنایا جو کہ موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی مسلح افواج کا صوبہ ادلب میں “دہشت گرد گروہ کے خلاف آپریشن

دوسری طرف صیہونی فوج نے گذشتہ شام خان یونس شہر میں اپنے 12 سے زیادہ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

صیہونی آرمی ریڈیو نے بھی اپنی ایک انکشافی رپورٹ میں 7 اکتوبر سے غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کی بڑی تعداد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

اس رپورٹ میں ہلاک شدگان کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد سے صییونی حکومت کے 4 بریگیڈ کمانڈر، 39 بٹالین کمانڈر، 13 کمپنی کمانڈر، 6 کرنل کے عہدے کے افسران، 2 وار ہیڈ کوارٹرز کے افسران اور 7 اعلیٰ عہدے دار فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران مارے گئے ہیں۔

جب کہ آزاد ذرائع کے اعدا و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے لیکن اسرائیلی رجیم کی میڈیا سینسر شپ کی وجہ سے ان کی اصل تعداد سامنے نہیں آرہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button