پشاور، ناقص سیکیورٹی پر200 تعلیمی اداروں کیخلاف مقدمات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پشاور پولیس نے ناقص سیکیورٹی انتظامات پر200 نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ پولیس حکام کے مطابق روزانہ کی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات چیک کئے جارہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق کینٹ، رورل اور سٹی سرکل میں روزانہ کی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیاجارہا ہے۔ تین دنوں کے دوران ناقص سیکیورٹی انتظامات پر تقریبا 200 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف 12 ایس وی ای پی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ایکٹ کےتحت ناقص سیکیورٹی پر ادارے کے سربراہ کو جرمانہ اور 6 ماہ سے ایک سال تک کی قیداور چالیس ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ تاہم پولیس حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف جرمانے کئےجارہے ہیں۔ کسی قسم کی گرفتاری نہیں کی جارہی۔ ضلع پشاور میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعداد 2ہزار ے لگ بھگ ہے۔ جس میں سے 50 فیصد کے سیکیورٹی انتظامات ناقص قراردیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ آرمی پبلک اسکول میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے حملے کے بعد بھی وفاقی و صوبائی حکومتوں نے خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کیا تھا مگر پرائیوٹ تعلیمی اداروں سمیت خود گورنمنٹ تعلیمی اداروں نے بھی سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نھیں کئے تھے جس کی بناء پر چند روز قبل ایک بار تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے خیبرپختونخواہ میں ہےچارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردانہ حملہ کردیا کہ جس میں پروفیسر حامد حسین،یونیورسٹی کے دو گارڈز سمیت 22 افراد شھید ہوئے تھے،اس تازہ حملے کے فوری بعد وفاقی باالخصوص خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی سخت کرنے کا احکامات جاری کئے تھے جن پر عمل نھیں کیا جارہا،جو کہ مستقبل میںاسلام دشمن ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کے لئے دہشتگردی کی راہ ہموار کرنےکے مترادف ہے