دنیا

غزہ میں ہمارے 2000 کارکن مارے گئے، یہاں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے، انروا

شیعہ نیوز: فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے کمشنر نے پیر کو بتایا ہے کہ اس ایجنسی کے دو ہزار سے زائد کارکن غزہ میں صیہونی فوجیوں کےحملوں میں مارے گئے ہیں۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ انروا کے ہائی کمشنر فلپ لازارینی نے بتایا ہے کہ اس امدادی ادارے کے 2000 کارکن غزہ کی جنگ میں شہید ہوچکے ہیں ۔

انھوں نے بتایا ہے کہ انروا کے کارکن غزہ پر صیہونی فوج کا حملہ شروع ہونے کے بعد سے ہی نشانے پر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی جانب سے استقامتی محاذ کی حمایت پوری قوت سے جاری رہے گی، پزشکیان

انروا کے ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں جلد سے جلد جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام تک امداد رسانی کے لئے جنگ بندی ضروری ہے۔

انھوں نے اسی کے ساتھ امریکہ کی جانب سے انروا کی امداد بند ہوجانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے اس امدادی ادارے کی ایڈ بند ہوجانے سے غزہ کے ساکنین تک امداد رسانی متاثر ہوئي ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button