اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 20 ہزار افراد صحت یاب ہوگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 20 ہزار افراد صحت یاب ہو گئے۔ سرکاری سطح پر مصدقہ کیسز کی تعداد 61 ہزار 227 ہو گئی ہے ، جبکہ اموات 1260 تک جا پہنچی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں 24 ہزار 206 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے۔ جبکہ پنجاب میں 22 ہزار 37 افراد کورونا میں مبتلاہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 484 ہے۔ دوسری جانب بلوچستان میں بھی کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک 3 ہزار 616 افرد اس وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ گلگت میں وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 615 ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں219 افراد اس وائرس کا شکار ہیں۔

گزشتہ ایک روز میں 1 ہزار سے زائد افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی۔پاکستان میں کورونا وائرس سے 61227 متاثر ہوئے ہیں جن میں سے اب تک 20 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button