پاکستانی شیعہ خبریں

نوشہرہ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس رواں دواں

nosheraنوشہرہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے جلوس مرکزی امام بارگاہ علی مسجد اور امام بارگاہ حسینیہ خٹک بلڈنگ سے نکالے جارہے ہیں۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق مرکزی جلوس دن گیارہ بجے علی مسجد امام بارگاہ سے نکلا اور صدر بازار سے ہوتے ہوئے شمع چوک میں دوسرے جلوس سے ملا۔ جلوس کے شرکا کیولری روڈ سے ہوتے ہوئے نوشہرہ کینٹ تھانے کے قریب نماز ظہرین اداکی۔ اس کے بعد شوبراہ چوک اور صدر بازار  سے ہوتے ہوئے واپس علی مسجد میں جلوس اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ نوشہرہ پولیس کی طرف سے جلوس کیلئے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری جلوس کی گزرگاہوں پر تعنیات کی گئی ہے۔نوشہرہ کینٹ کے تمام داخلی و خارجی راستے بھی بند کردئیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button