پاکستانی شیعہ خبریں
بہاولپور:ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ،شیعہ نوجوان گلفام حسین شہید
بہاولپور کے تحصیل یزمان منڈی میں واقع چک نمبر 56.ڈی بی میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی پنجابی طالبان دہشت گردوںنے فائرنگ کر کے ایک شیعہ نوجوان گلفام حسین کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح منڈی یزمان بہاولپور کے چک نمبر 56ڈی بی میں کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ناصبی پنجابی طالبان دہشت گردوںنے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے یزمان منڈی کے رہائشی شیعہ نوجوان گلفام حسین ولد علی رضا کو شہید کر دیا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ناصبی پنجابی طالبان دہشت گردوںنے 30سالہ شیعہ نوجوان گلفام حسین کو اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی کمسن بچی کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس آ رہے تھے ،عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ ناصبی پنجابی طالبان دہشت گردوںنے شہید گلفام حسین کو سینے میں دو جبکہ سر پر ایک گولی ماری ہے ،اطلاعات کے مطابق شہید کو فوری طور پر بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم دوپہر کے وقت شہید ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دار فانی سے کوچ کر گئے ۔
شہیدکی نماز جنازہ کل بروز بدھ یزمان منڈی کے چک نمبر 56ڈی بی میں ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب یہ بات قابل غور ہے کہ یزمان منڈی کے گاؤں چک نمبر 56ڈی بی میں شیعیان حیدر کرار کے کل پانچ گھرانے موجود ہیںجنہیں ناصبی اور پنجابی طالبان دہشت گرد وقتاً فوقتاً ہراساں کرنے میں مصروف رہتے ہیں اور ان سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ مکتب تشیع کو چھوڑ دیں تاہم آج کے دن ہونے والی شہادت نے اس عزم کو ظاہر کر دیا ہے کہ مکتب تشیع کے ماننے والے اور سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے پیرو کار کسی بھی قسم کی سختی اور حالات کی ناساز گاری سے نہیں گھبراتے اور شہادت کو اپنا ورثہ سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ شہید گلفام حسین نے اپنے سوگواران میں دو کمسن بچیاں اور ایک بیٹا سمیت ایک بیوہ اور والدین کو چھوڑا ہے۔
ملک بھر کی شیعہ ملی تنظیموں بشمول جعفریہ الائنس پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور دیگر ملی تنظیموں اور ماتمی انجمنوں نے بہاولپور میں شیعہ نوجوان کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں پنجابی طالبان دہشت گردوں کو لگام دی جائے اور ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کو رکوانے میں کردار ادا کرے بصورت دیگر ملت جعفریہ شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔