پاکستانی شیعہ خبریں
بحرین،یمن اور لیبیاء کی امریکا نواز حکومتوں کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ
بحرین ،یمن اور لیبیاء میں 150سے زائد پر امن مظاہرین کی امریکی وصہیونی نواز حکمرانوں کے ہاتھوں شہادت پر عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،امریکی اور صہیونی نواز حکومتوں کے دہشت گردانہ رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،بحرین ،یمن اور لیبیاء میں پر امن مظاہرین کی قتل و غارت کا سلسلہ نہ روکا گیا تو پاکستان کے غیور عوام مسلم امہ سے یکجہتی کے لئے ان ممالک کے سفارتخانوں کا گھراؤ کریں گے۔ان خیالات کا ظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکرٹری جنرل محمد مہدی،معروف عالم دین مولانا باقر زیدی اور شیعہ رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری نے بحرین ،لیبیاء اور یمن میں پر امن مظاہرین کی امریکی و اسرائیلی نواز افواج کے ہاتھوں مظلومانہ شہادتوں پر بحرین ،یمن اور لیبیاء کے عوام سے اظہار ہمدردی اور امریکی وصہیونی نواز حکمرانوں بشمول حماد بن خلیفہ،کرنل قذافی ملعون اور علی عبد اللہ صالح کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کراچی پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق
مقررین کاکہنا تھا کہ بحرین ،یمن اور لیبیاء میں بے گناہ سینکڑوں افراد کی شہادتوں پر عالمی اداروں اور حقوق انسانی کے چیمپئین ممالک کی طرف سے مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان اور افسوس ناک ہے ان کاکہنا تھا بحرین میں گذشتہ چار روز کے دوران پر امن مظاہرین پر تشدد کے نتیجہ میں درجنوں مظلوم اور بے گناہ بحرینی شہید ہوئے ہیں جبکہ امریکی و صہیونی نواز بحرینی شاہ حماد بن خلیفہ کے حکم پر ذخمی ہونےو الے مظاہرین کو اسپتالوں میں طبی امداد کی فراہمی سے محروم رکھنا انتہائی شرمناک اور بد ترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،رہنماؤں کاکہنا تھا کہ مصر اور تیونس سے شروع ہونے والی اسلامی بیداری کی لہر سے بہت جلد نئے مشرق وسطیٰ کا قیام عمل میں آئے گا جو کہ اسلامی مشرق وسطیٰ کے نام سے جانا جائے گا جبکہ خطے میں موجود امریکی واسرائیلی اور برطانوی نواز حکمرانوںکا انجام بد سے بد تر اور عنقریب ہو گااور اسی طرح دنیا بھر کے مسلم حکمران بہت جلد اپنے ممالک سے امریکی و اسرائیلی گماشتوں کو اکھاڑ پھینکے گے ،رہنماؤں نے متنبہ کیا کہ اگر بحرین ،یمن اور لیبیاء کے امریکی وصہیونی نواز حکمرانوں نے مظالم کا سلسلہ فی الفور بند نہ کیا گیا تو پاکستانی غیور عوام اظہار یکجہتی اور امریکی و صہیونی گماشتوں کے خلاف پاکستان میں قائم بحرینی،یمنی اور لیبیاء کے سفارتخانوں کا گھراؤ کریں گے ،اس موقع پر رہنماؤں کاکہنا تھا کہ امریکا مملکت خداداد پاکستان پر اپنے ناپاک تسلط کے عزائم کو ختم کر دے اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں پیدا ہونے والی بیداری کی لہر سے سبق حاصل کرے ،مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان کو امرکی کالونی نہیں بننے دیا جائے گا اور امریکی وصہیونی ناپاک عزائم سے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،مظاہرین نے نعروں میں حکومت پاکستان کی مدد کرنے اور ریمنڈ دیوس کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ مظاہرین نے امریکا مردہ باد،اسرائیل نامنظور اور اسلامی بیداری زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ امریکی اور صہیونی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے ۔