پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی ۔آئی ۔خان:ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ،اعجاز حسین شہید

martyrڈیرہ اسماعیل خان میں سبزی منڈی روڈ پر کالعدم دہشت گرد گروہوں اور امریکی و اسرائیلی پے رول پر کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کالعدم سپاہ صحابہ،کالعدم لشکر جھنگوی اور طالبان ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے پینتیس سالہ شیعہ نوجوان سید اعجاز حسین کو شہید کر دیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سبزی منڈی روڈ پر ناصبی وہابی کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے یذیدی  دہشت گردوں نے منگل کی صبح فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے پینتیس سالہ شیعہ سید اعجاز حسین کو شہید کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ کئی برس سے ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے معصوم اور بے گناہوں کی قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک سینکڑوں شیعیان حیدر کرار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جبکہ حکومت تاحال ناصبی وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ ناصبی وہابی کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان دہشت گرد کھلم کھلا دہشت گردی کی کاروائیاں انجام دے رہے ہیں اور ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین کو محبت اہل بیت علیہم السلام کے جرم کی پاداش میں دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button