پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:ناصبیوں کی فائرنگ سے تین شیعہ شہید

martyrکراچی کے مختلف علاقوں میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فایرنگ سے تین شیعہ افراد شہید ہو گۓ ہیں ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر ساڑھے گیارہ میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 60سالہ شیعہ بزرگ قادر بخش شہید ہو گیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی دوپہر کو اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں قادر بخش کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبیوں نے شہید کر دیاہے ،عینی شاہدین کاکہنا ہے شہید مقامی مسجد و امام بارگاہ علی اکبر علیہ السلام میں متولی کے فرائض ادا کرتے تھے اور وہ مسجد میں نماز ظہرین کی اذان دینے کے لئے جا رہے تھے کہ ناموٹر سائیکل سوار
ناصبی وہابی درند وں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ،شہید کے جسد خاکی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں ایک اور دہشت گردانہ کاروایی میں شیعہ نوجوان سید مصور حسین ولد سید نظام حسین طالبان دہشت گردوں اور وہابی کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت،گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہویے دار فانی سے کوچ کر گیا،شہید مصور حسین مدثر حسین عرف چیف کا چھوٹا بھایی ہے جس کو چند روز قبل پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔
تھا 
واضح رہے کہ ناصبی وہابی دہشت گرد گروہوں کہ جن کی پشتبانی جمعیت علمائے اسلام ملعون فضل الرحمان گروپ کر رہا ہے نے گذشتہ شب ایک جلسہ میں کھلم کھلا اعلان کیا تھا کہ شہر بھر میں
شیعہ افراد کو شہید کیا جائے گا جس کے بعد اگلے ہی روز اورنگی ٹاؤن میں شیعہ بزرگ اور مسجد و امام بارگاہ علی اکبر علیہ السلام کی متولی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ شہید ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ بات بھی سامنے آ رہی ہے کہ پاکستان اور بلخصوص کراچی میں امریکی دہشت گرد سی آئی اے وہابی دہشت گردوں اور طالبان دہشتگردوں سے مل کر ملک میں بد امنی کی فضا قائم کرنے کے محاذ پر سر گرم عمل ہے جس سلسلہ میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر ملت جعفریہ کے عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔
دوسری جانب ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعتوں،جعفریہ الائنس پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،مجلس وحدت مسلمین،امامیہ آرگنائزیشن ،مرکزی تنظیم عزائ،شیعہ علما کونسل،سمیت دیگر ملی اور قومی جماعتوں نے کراچی میں شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم دہشت گردو گروہوں کالعدم دہشت گرد سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ملت جعفریہ کو تحٖظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ سخت احتجاج کرے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button