پاکستانی شیعہ خبریں
جعفریہ الائنس کی جانب سے ملک بھر خصوصا کراچی و پارہ چنار میں دہشت گردی کی مذمت
جعفریہ الائنس پاکستان نے مختلف علاقوں بالخصوص کراچی میں شیعان حیدر کرار کی ٹارگٹ کلنگ اور ہنگو میں مسافر بس پر طالبان دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ جعفریہ الائنس کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران مرکزی سربراہ علامہ عباس کمیلی اور مرکزی سنئیر نائب صد رمولانا حسین مسعودی نے کہا کہ فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملت جعفریہ کے بے گناہوں کی ملک بھر میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ سیاسی و دیگر تنازعات میں بھی صرف ملت جعفریہ ہی سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جانا انتہائی تشویش ناک امر ہے دوسری جانب پارہ چنار امن معاہدے کو طالبان دہشتت گرد پہلے ہی دن سے سبو تاژ کرتے ہوئے بے گناہ شیعہ مسلمان مسافروں کو ٹل پارہ چنار روڈ پر دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں جس کا ثبوت کل کی بہیمانہ واردات ہے جس میں طالبان دہشت گردوں نے عہد شکنی اور امن معاہدے کی خلاف ورزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 بےگناہ شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا ۔ علامہ عباس کمیلی اور مولانا حسین مسعودی نے وفاقی و تمام صوبائی حکومتوں بالخصوص سندھ اور خیبر پختونخواہ کے صوبائی ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ طالبان ودیگر کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کے قلع قمع کرنے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں