پاکستانی شیعہ خبریں
بحرین میں سعودی وہابی فوج کی جارحیت،پاکستانی شیعوں کا اعلانِ احتجاج
پاکستان کے شیعہ ملی تنظیموں کے سربراہان نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ بحرین میں انقلابی بیداری کی تحریک کو سعودی وہابی سلفی افواج کے ہاتھوں معصوم اور پر امن بحرینیوں کے قتل عام کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،شیعہ علماء کونسل پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،اور دیگر ملی تنظیموں نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں اس بات کا اظہار کیاہے کہ جمعہ 18مارچ کو بحرین میں سعودی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والے سفاکانہ قتےل عام کے خلاف یوم احتجاج منایا جا ئیے گا اور ملک بھر کی تمام جامعہ مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا شبیر بخاری،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما عامر طوری اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما مولانا ناظر عباس نے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ملکوں کی جانب سے بحرین میں انقلابی تحریک کو کچلنے اور پر امن بحرینیوں کی قتل و غارت کے لئے بھیجی جانے والی افواج کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ خلیجی اور عرب ریاستیں گھناؤنے کاموں سے پرہیز کریں ۔
رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ بحرین میں اسلامی بیداری کی تحریک کو کچلنے کے لئے پاکستانی اداروں کی جانب سے بھی بحرین بھیجے جانے والے افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے اور اس گھناؤنے جرم سے اجتناب کیا جائے ،رہنماؤںنے واضح کیا کہ پاکستان کے غیور مسلمان اپنے بحرینی مسلمانوں کے شانہ بہ شانہ ہیں اور ان کے قتل و غارت کی گھناؤنی سعودی سازش میں کسی طور شریک نہیں ہوں گے۔انہوںنے حکومت سے سختی سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کے خلاف کاروائی کرے اور پاکستانیوں کے بحرین جان ے کے اقدامات کو روکے۔